اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ
حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام منتخب عازمین حج کے لئے حج مصارف کی پہلی قسط
کی رقم مبلغ 81,000 روپئے فی کس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں جمعرات 13
اپریل تک
توسیع کردی ہے ۔پہلے 5اپریل 2017 آخری تاریخ تھی جس میں عازمین کی سہولت کے لئے یہ توسیع کی گئیہے ۔جن عازمین نے یہ رقم جمع نہیں کروائی ہے وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے
اپنی پہلی قسط جمع بینک چالان یا ای پے منٹ کے ذریعہ اداکرسکتے ہیں۔